ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکی اداکار جیری لوئس 91برس کی عمر میں انتقال کر گئے

امریکی اداکار جیری لوئس 91برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Mon, 21 Aug 2017 19:46:26  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،21اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)معروف امریکی مزاحیہ اداکار جیری لوئس اکیانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ لوئس کا شمار ہالی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ جیری لوئس کا انتقال گزشتہ شب لاس ویگاس میں ان کے گھر پر ہوا۔ 1950ء کی دہائی سے فلموں میں مزاحیہ کردار کرنے والے جیری لوئس کئی فلموں کے ہدایتکار بھی تھے۔ اداکار ڈین مارٹن اور جیری لوئس کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا اور ان دونوں نے پندرہ سے زائد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ ان کے انتقال پر ہالی وُڈ کے نامور افراد نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے
 


Share: